دہلی پولیس نے گزشتہ 15 اکتوبر سے لاپتہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این
یو) کے طالب علم نجیب احمد کو تلاش کرنے والوں کے لئے انعام کی رقم بڑھا کر
پانچ لاکھ روپے کر دی ہے۔جے این یو کے بایو
ٹیکنالوجی کے طالب علم نجیب کی 15 اکتوبر کو یونیورسٹی
کے احاطے میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کچھ طالب علموں کے ساتھ ماہی
مانڈوي ہاسٹل میں کہا سنی ہوئی تھی۔نجیب اس دن کے بعد سے ہی غائب ہے۔